نئی دہلی،8؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے سائبر اسپیس کو بچوں کے لیئے محفوظ بنانے پر زوردیتے ہوئے آج کہاکہ اس سلسلہ میں حکومت سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کےلیئے تیار ہے۔
محترمہ گاندھی نے بدھ کو یہاں اپنے دفترمیں ایک میٹنگ کے دوران کہاکہ سائبر اسپیس کو بچوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے سبھی ممکنہ تدابیر کی جانی چاہئیں ۔اسکے لیئے حکومت سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیئے تیار ہے۔
انھوں نے کہاکہ بچوں کو سائبر اسپیس کے خطروں سے بچانے کے لیئے ایک عالمی اتحاد قائم کرنے کی فوری ضرورت ہے جو انٹر نیٹ سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کی شناخت کرسکے اور انھیں ہٹا سکے۔
میٹنگ میں فیملی آن لائن سسٹم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر زیویئر اگوئیلر ،نیٹ فلکس انڈیاکی امبیکا کھرانہ ،یونیسیف کے نمائندہ اور وزارت کے کئی افسران موجودتھے ۔